ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گروسدھیندراکالج کی طالبہ انکیتا کھاروی لڑکیوں کے یونیورسٹی کبڈی ٹیم کے لئے منتخب

بھٹکل : گروسدھیندراکالج کی طالبہ انکیتا کھاروی لڑکیوں کے یونیورسٹی کبڈی ٹیم کے لئے منتخب

Thu, 01 Dec 2016 17:58:01    S.O. News Service

بھٹکل:3 دسمبر  (ایس او نیوز)شری گرو سدھیندرا کامرس کالج کی بی کام دوم کی طالبہ انکیتا گوند کھاروی کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے لڑکیوں کی کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگئی ہیں۔

ریاست تمل ناڈو کے کوئمبتور میں بھارتیار یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے یونیورسٹی لیول کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انکیتا کھاروی کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کبڈی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ طالبہ انکیتا کھاروی کے بہترین مظاہرے پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک اور پرنسپال ویریندر شانبھاگ کے علاوہ دیگر اداروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: